ہم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے، حکیم اللہ دتہ ضیاء

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:09

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)سنی تحریک پاکستان تحصیل اٹھارہ ہزاری صدر حکیم اللہ دتہ ضیاء نے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی پرزور مزمت کرتے ہیں فرانس اور ڈنمارک کے سفارتخانوں کو فی الفور بند کر کے ان کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی مذہب کے قائد، پیشو کی توہین روکنے کیلئے عالمی قانون بنائے جو ممالک گستاخانہ خاکوں کی اشاعت میں ملوث ہیں ان کے ساتھ معاشی ،معاشرتی اور سفارتی بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کفریہ طاقتیں مسلمانوں عالم اسلام کے جذبات سے نہ کھیلیں ابھی غازی علم دیں کا خنجر دفن نہیں ہوا ہم ممتاز قادری بنیں گے حضور نبی کریم ﷺ اور انکے اصحاب پاک کی عزت و ناموس و حرمت کیلئے سر کٹوا دیں گے مسلم حکران ہماری جائیدادیں لے لیں لیکن دولت کے پجاری بن کر اغیار کی اس طرح غلامی نہ کریں۔