سانحہ شکارپورنے سارے ملک کو سوگوار کر دیا ہے علامہ محمد حیدرعلوی

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)جمعیت علماء پاکستان نورانی کے ترجمان علامہ حیدرعلوی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپورنے سارے ملک کو سوگوار کر دیا ہے ملک حالت جنگ میں ہے وکلاء اور مذہبی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مخالفت چھوڑدیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو پوری قوم سراہتی ہے اور ضرب عضب آپریشن کا دائرہ کار بلا تفریق سارے ملک میں وسیع ہوتا دیکھنا چاہتی ہے تاکہ دہشتگردوں کے حامیوں کا بھی صفایا ہو سکے کالعدم تنظیموں کو فلفور نام بدل کرکام کرنے سے روکا جائے تاکہ فرقہ وارانہ تصادم سے ملک کو بچایا جا سکے کالعدم تنظیموں کے ناموں پر پابندی کی بجائے ان کی سرگرمیوں اور کارکنوں کوروکا اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کافر کافر کے نعرے لگانے والوں کو کیفرو کردار تک پہنچایا جائے اس کے بغیر ملک سے فرقہ وارانہ دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار علامہ حیدرعلوی نے سہام میں منعقدہ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی فاروق چشتی،علامہ مقصود چشتی ،صوفی کامران نقشبندی،علامہ محمد یوسف اور احمد علی ہاشمی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا علامہ حیدرعلوی نے کہا کہ دہشتگرد وں کی پورے ملک میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جن کا خاتمہ کئے بغیر پاکستانیوں کا قتل عام نہیں رک سکتا فوج ہی واحد آپشن ہے جو بلا تفریق ان شدت پسندوں کا صفایا کر سکتی ہے۔