حکومت بلوچستان کی پالیسی کے تحت میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں نقل پر پابندی و روک تھام پر ہرصورت میں عملدرآمد کیا جائیگا،پٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت بلوچستان کی پالیسی کے تحت میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں نقل پر پابندی و روک تھام پر ہرصورت میں عملدرآمد کیا جائیگا اس ضمن میں امتحان دینے والے تمام طلباء امیدواروں کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قبل ازوقت امتحان کے لئے بھر پور تیاری جاری رکھیں جعلی امیدوار یانقل پکڑے جانے کی صورت میں متعلقہ امیدوار پر 3 سال کی پابندی عائد کئے جانے کے ساتھ ساتھ اسے جیل بھیج دیا جائیگابروقت اطلاع اس لئے دی جاتی ہے کہ طلباء اپنے تمام مضامامین میں مہارت حاصل کرکے نقل کی لعنت سے کنارہ کش ہوں امتحانات کیلئے مقررکردہ نگران حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر انجام دیں اورتمام امتحانی سینٹرز میں نقل کی بھر پور حوصلہ شکنی کریں ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنرز از خود امتحانی سینٹرز کا دورہ کرکے امتحان کی شفافیت کا جائزہ لیں گے لہذا طلباء نقل اور جعلی امیدواروں پر انحصار کرنے کی بجائے از خود امتحان کی تیاری کرکے اپنے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے اور باعزت طریقے سے امتحان میں پاس ہونے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ عنوان :