درگاہ سید بابا فداحسین شاہ کا تین روزہ سالانہ میلہ کل سے شروع ہوگا

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:21

اوتھل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) درگاہ سید بابا فداحسین شاہ کا تین روزہ سالانہ میلہ کل سے شروع ہوگا میلے میں سندھ بلوچستان کے پہلوان حصہ لینگے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے زائرین کی آمد شروع بازار کی رونقیں بڑھ گئیں مختلف اسٹالز قائم سندھ کے لوک فنکار محفل موسیقی کا رنگ بڑھائیں گے ملک بھر سے زائرین کی شرکت پولیس جوان چوکس میلے کی انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی تفصیلات کیمطابق ہر سال کی طرح امسال میں معروف بزرگ ہستی درگاہ سید بابا فداحسین شاہ کا تین روزہ سالانہ میلہ آج مورخہ 1.02.2015بروز اتوار کو شروع ہوگا جس میں درگاہ کے خلفائے عبدالغنی ،ملنگ عبدالستار ،شاہد کریم ،اعجاز علی مزار پر چادر چڑھائیں گے اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی جائے گی میلے میں سندھ بلوچستان کے ملھ پہلوان کشتی مقابلے میں حصہ لینگے ڈی پی او لسبیلہ بشیر احمد بروہی کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کرلیئے گئے ہیں میلے کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکے قائم کرکے چیکینگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا SHOاوتھل حاصل خان قمبرانی کی نگرانی میں میلے و مضافاتی علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا اور گاڑیاں پارکینگ کیلئے مخصوص جگہ تجویز کرلی گئی تاکہ ٹریفک کی رواں دواں میں مشکلات نہ ہو تین روزہ میلے میں ملک بھر سے زائرین کی آمد شروع ہوگئی ہے SHOاوتھل نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ میلے کے دوران جیب کتروں سے ہوشیار رہے اور میلے میں مشکوک گاڑی ،تھیلہ یاشخص نظر آجائے تو فوری پولیس کو اطلاع دی جائے جبکہ میلے میں موجود اسٹالز لگانے والوں سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی زائرین کا مشکوک سامان نہ رکھیں تین روزہ میلے میں لنگر عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے پہلی دھمال میں سندھ کے لوک فنکار محبوب میر جت اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے میلے میں بلوچی چاپ ،لیوا،موت کا کنوں ،سرکس اور ہو جمالوجیسے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ اور تین روزہ میلے میں ملاکھڑا کی میزبانی کے فرائض قلندر بخش شاہانی سرانجام دینگے ادھر میلے میں اسٹالز لگاکر بازار کو سجالیا گیا ہے تین روزہ میلے کی اختتامی تقریب میں ملھ پہلوانوں کو انعامات دیئے جائیں گے اور معزز مہمانوں کو خلفائے کی جانب سے روایتی اجرکیں پہنائی جائیں گی ملاکھڑے کی نگرانی اسپورٹس آفیسر لسبیلہ بلوچستان محمد یوسف بلوچ کرینگے یاد رہے یہ میلہ صوبہ بلوچستان میں دوسرے نمبر پر بڑھا میلہ ہوتا ہے تین روزہ میلہ 1.2.3فروری تک جاری رہے گا میلے کے دوران اوتھل شہر کی رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں�

(جاری ہے)