پٹرول کی بندش کو سازش قراردینے والے خود ساشزوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ا براررضاایڈووکیٹ

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ابراررضاایڈووکیٹ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات وانچارج میڈیاسیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ پٹرول بحران کو ن لیگ کے خلاف سازش قراردے کر راہ فراراختیار نہیں کر سکتا۔مرکز اور پنجاب میں برسراقتدار ہونے کے باوجود اپنے خلاف سازش کی بات کرنا نااہلی اور مسائل سے دوری،اور عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکمرانوں کی گردن پر ٹانگ رکھ کر ان کو چت کیا ہوا تھا،جونہی دھرنا ختم ہوا بحران پر بحران شروع ہوگئے،انہوں نے کہاکہ پوری قوم پرواضح ہوگیا ہے کہانقلاب مارچ اور دھرنا عوامی مفاد میں تھا ، عوامی مفادات کے خلاف نہیں تھا۔ انقلاب مارچ اوردھرنا عوام کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تھا،جس کے باعث حکمران مشترکہ پارلیمنٹ کااجلاس بلوانے پر مجبور ہوئے۔لیکن اس اجلاس میں عوامی مسائل کے حل کی بجائے دھرنے کے خلاف سازش کی گئی اور ذاتی مفادات اٹھانے والے خاندانی بادشاہت کے پیروکاروں نے عوام کی توہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک غریب عوام کے حقوق اور نظام کی تبدیلی کی جنگ لڑتی رہے گی۔