پٹرولنگ آفیسر کے تعاقب کرنے پر ڈاکوشہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک سیکٹر خیابان جناح کے پٹرولنگ آفیسر مخدوم کو فرض شناسی ،بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے اورشہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل اس کے حوالے کرنے پر پانچ ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کریں ،ٹریفک کی روانی اور عوام کی مدد انکی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر خیا بان جناح کا پٹرولنگ آفیسر مخدوم جمال چوک شوکت خانم ڈیوٹی کررہا تھا ،اسی دوران 2ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک شخص کی موٹر سائیکل ہنڈا 125چھین کر فرار ہوگئے ۔ٹریفک وارڈن مخدوم نے اپنی سرکاری موٹر سائیکل پر ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا ڈاکوؤں نے تھوڑی دور جاکر موٹر سائیکل پھینک دی اور فرار ہوگئے۔وارڈن نے افسران کے علم میں لاتے ہوئے مدعی نعیم اور موٹر سائیکل نمبری LEQ/8031کو تھانہ نواب ٹاؤن پہنچا دیا ۔سی ٹی ا ونے کہا جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وا رڈن مخدوم کو پانچ ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرض شناسی کی ایسی مثال ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔