گگومنڈی، خون سفید ہوگیا۔سگی ماں اپنی بیٹی اورشیرخوارنواسے پرمٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگانے کی کوشش پرگرفتار

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:07

گگومنڈی، خون سفید ہوگیا۔سگی ماں اپنی بیٹی اورشیرخوارنواسے پرمٹی کاتیل ..

گگومنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) خون سفید ہوگیا۔سگی ماں اپنی بیٹی اورشیرخوارنواسے پرمٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگانے کی کوشش پرگرفتار۔بیٹی اورنواسے پرتیل چھڑک کرماچس جلانے ہی لگی تھی کہ شورسن کرمقامی پولیس کے سب انسپکٹرنے اسے بچالیا۔مسماة مسرت بی بی اپنی مطلقہ بیٹی رفعت شاہین کی اس کی مرضی کے خلاف شادی کرناچاہتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی کاسب انسپکٹرمحمداصغرانجم بسلسلہ جرائم پڑتال گشت پرچک نمبر187/E.Bمیں موجودتھاکہ عزیزکالونی کے رہائشی خادم حسین کھچی کے گھرسے عورت کی چیخ وپکارسن کرپہنچاتودیکھاکہ مسماة مسرت بی بی زوجہ خادم حسین اپنی سگی بیٹی رفعت شاہین اوراس کے شیرخواربچے پرمٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگانے کی کوشش کررہی تھی جبکہ رفعت شاہین اپنے بچے کولئے شورکرتے ہوئے اس کے آگے بھاگ رہی تھی۔

(جاری ہے)

جس پرسب انسپکٹرمحمداصغرانجم اورکانسٹبلان نے مسرت بی بی کوپکڑلیا۔رفعت شاہین نے پولیس کوبتایاکہ میری پہلی شادی مسمی بشیراحمد اوردوسری شادی اشفاق احمدسے گھروالوں کی رضامندی سے ہوئی تھی دونوں سے میرانباہ نہ ہوسکااورطلاق ہوگئی۔اب میری والدہ تیسری جگہ میری شادی کرناچاہتی ہے جبکہ میں اپنے پہلے خاوندبشیراحمدکے گھرآبادہوناچاہتی ہوں اسی رنج پرآج میری ماں نے میرے بیٹے اورمجھ پرتیل چھڑک کرآگ لگانے کی کوشش کی ہے۔تھانہ گگومنڈی پولیس نے مسماة مسرت بی بی کے خلاف زیردفعہ436/511ت پ مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔