عار ف والا ، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کاحکومتی اعلان ہوتے ہی پٹرول پمپ مالکان نے قلت پید اکردی، دلہا برات گھوڑی پر لے کر دلہن والوں کے گھر روانہ ہوگیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:13

عار ف والا ، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کاحکومتی اعلان ہوتے ہی پٹرول پمپ ..

عار ف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کاحکومتی اعلان ہوتے ہی پٹرول پمپ مالکان نے قلت پید اکردی دلہا برات گھوڑی پر لے کر دلہن والوں کے گھر روانہ ہوگیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 32/SPکے رہائشی محمد رشید آرائیں کے بیٹے محمد عمر کی برات پٹرولیم مصنوعات میں کمی اور مالکان کی طرف سے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی وجہ سے گھوڑی پر دلہن بیا کر لانے کے لئے گگو منڈی روانہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دلہا محمد عمر نے بتایا کہ اگر حکومت عوام کو سستی پٹرولیم مصنوعات کی خوشخبری دینے کے لئے اعلانات کے ساتھ ہی پٹرول پمپ مالکان کو مصنوعی قلت کرنے کے خلاف عملی اقدامات کرئے تو مجھے جیسے دلہا اپنی دلہنوں کو گاڑیوں میں بیاکر لانے کا خواب پورا کرکے عملی زندگی میں خوشگوار موڈ کے ساتھ قدم رکھ سکیں لیکن بد قسمتی سے پٹرول پمپ مالکان نے ہماری ایک نہ سنی اور پٹرول ختم کا بورڈ آویزاں معمول بنارکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :