سٹیج مزاحیہ اداکار کاشف پرنس 17 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں سٹیج و تھیٹر کے مزاحیہ اداکار کاشف پرنس 17 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز صبح زندگی کی بازی ہار گیا۔ مرحوم اپنے 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا جبکہ گزشتہ سال مرحوم کی شادی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 14 جنوری کو شادباغ کے علاقے میں شادی حال میں پرفارم کرتے ہوئے ان پر شادی ہال کی چھت آن گری تھی۔

اس حادثہ میں دلہن سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے تھے کاشف پرنس شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جہاں وہ 17 روزہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ متوفی کی نعش گھر میں پہنچی تو ایک کہرام مچ گیا۔ مرحوم کی گزشتہ سال جنوری میں شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے 3 بہنوں اور 3 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ اس نے اپنے فن کا لوہا انڈیا میں پرفارم کر کے منوایا اور کئی ایوارڈ جیتے۔ مرحوم کے بارے میں اہل علاقے میں بتایا کہ کہ نہایت ملنسار اور خوش رہنے والا انسان تھا۔ اس کی وفات پر سب لوگ پر نم اور غمگین تھے۔