پشاور کے رہائشی نے ہیلی کاپٹر بنا ڈالا
ہفتہ 31 جنوری 2015 20:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) پشاور کے ایک رہائشی نے گاڑی کے انجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا۔اس طرح پاکستان میں پہلی بار بننے والا ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔ پشاور کے علاقے لنڈی ارباب کے رہائشی قا ضی طفیل اور ان کے بھائی نے 1978 سے جہاز بنانے کا تہیہ کیا۔دونوں بھائی گاڑی کے انجن سے چلنے والے الٹرا لائٹ ایئر کرافٹ بنانے میں چند سال قبل کامیاب ہوگئے اور مختلف مواقعوں پر اس خود ساختہ جہاز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے رہے۔
لیکن اب قاضی طفیل اور ان کے بھائی نے 35 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا ہے جو کچھ دنوں میں اڑان بھرنے کے قابل ہوجائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ قاضی طفیل کے خاندان کے تمام نوجوان جہازوں کے پرزے بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔(جاری ہے)
کوئی نٹ لگاتا ہے تو کوئی ونگ فٹ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔تاہم قاضی نے شکوہ کیا کہ ان کے پاس ہیلی کاپٹر اڑانے کی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی انھیں اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی مدد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعی کوئی سنجیدہ ہو تومملکتِ خداداد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، گزشتہ دنوں ساہیوال کے طلبہ اور اساتذہ بھی 5 ماہ کی محنت کے بعد ماحول دوست کار بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ماحول دوست اس سواری کی تیاری میں ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے میکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے مشترکہ طور پر کام کیا اور نیلے رنگ کی ایک سیٹ والی کار کی تیاری میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کے اخراجات آئے۔’رش‘ (RUSH) نامی یہ کار فلبائن کے شہر منیلا میں ہونے والے ’منیلا انٹرنیشنل آٹو شو 2015‘ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی بھیجی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.