حارث سہیل کو ڈارنے کیلئے ’بھوت‘ سٹیڈیم بھی پہنچ گئے

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:47

حارث سہیل کو ڈارنے کیلئے ’بھوت‘ سٹیڈیم بھی پہنچ گئے

ویلینگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء)دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹر حارث سہیل ہوٹل میں قیام کے دوران ایک رات اچانک ڈر گئے تھے جس کے بعد آج کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کے دوران کئی شائقین ’بھوتوں‘ کا روپ دھارے سٹیڈیم میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان تمام افراد نے اپنے اوپر سفید کپڑا اوڑھے کالے چشمے لگائے ہوئے تھے۔ واضح رہے حارث سہیل نے کچھ روز قبل اچانک رات کے وقت شور مچانا شروع کر دیا تھا جس پر انہوں نے انتظامیہ کو بتایا تھا کہ کسی بھوت نے انہیں بری طرح جنجھوڑا تھا۔