صوبے کی بدامنی میں ہندوستان ملوث ہے،آئی جی بلوچستان
ہفتہ 31 جنوری 2015 00:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء) آئی جی بلوچستان محمد عملیش نے کہا ہے کہ صوبے کی بد امنی میں ہندوستان ملوث ہے جبکہ دیگر ایجنسیوں کی مداخلت میں افغان حکومت کی تبدیلی کے بعد سے بہتری آئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان محمد عملیش کا کہنا تھا کہ صوبے میں قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلالف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ پولیس نے صوبے میں انٹیلی جنس معلومات پر 200 سے زائد آپریشن کئے ہیں جن میں 3 ہزار کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔جبکہ دوران آپریشن بڑی تعداد میں اسلحہ اوراشتعال انگیز تحریری مواد برآمد کیا گیا۔آئی جی بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک سال میں صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔(جاری ہے)
'سال 2013ء میں دہشت گردی کے 205 واقعات میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2014ء میں دہشت گردی کی 154 کارروائیوں میں48 افراد جان سے گئے'۔
بلوچستان میں موجود دینی مدارس کو مبینہ طور پر ملنے والی بیرونی امداد کے سوال پر صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں اور ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو ملنے والے فنڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے ذیادہ سرگرم ہیں۔آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ گزشتہ عرصے میں بینک ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.