لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قید کی سزا کالعد م قرار دے دی

پیر 2 فروری 2015 12:04

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قید کی سزا کالعد م قرار دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی سزا کالعدم قرار دے دی ۔لاہور ہائیکورٹ میں چنیوٹ میں دو افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم ریاض کی سزائے موت کی سزا کو کالعد م قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم ریاض کو چنیوٹ میں دو افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس پر ملز م نے سزائے موت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی ۔عدالت کے فاضل جج نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ گواہوں کے بیانات میں اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے ملزم ریاض پر جرم ثابت نہیں ہوتا ۔عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم ریاض کی سزائے موت کو کالعد م قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :