نئے سال کی پہلی پاکستانی فلم ”جلیبی“ کا ٹریلر ریلیز

پیر 2 فروری 2015 12:20

نئے سال کی پہلی پاکستانی فلم ”جلیبی“ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) نئے سال کی پہلی پاکستانی فلم ”جلیبی“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ یہ فلم 20 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گذشتہ سال پاکستان میں کئی بہترین فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں نامعلوم افراد، آپریشن 021 اور دختر شامل تھیں۔

(جاری ہے)

سال 2015 بھی لے کر آ رہا نئی فلم”جلیبی“، جس کی کہانی دو گہرے دوستوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو غلطی سے خطرناک گینگسٹرز کے چْنگل میں پھنس جاتے ہیں۔

فلم جلیبی کی ہدایات یاسر جیسوال نے دی ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور، علی سفینا، وقارعلی خان، ڑالے سرحدی ، ساجد حسین ، سبیکا امام، عدنان جعفر اور عزیر جیسوال شامل ہیں۔فلم 20 مارچ کو بیک وقت پاکستان، امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :