سینٹ الیکشن کی ووٹنگ تحریک انصاف اوپن کر کے دکھائے گی ،عمران خان
حکومت نے انصاف کے دروازے بند کئے تو سڑکوں پر آئیں گے ،این اے 122 کے رزلٹ پر حکومت خوفزدہ ہے،سربراہ تحریک انصاف ، این اے 122 کے فیصلہ آنے تک ایا ز صا دق کو عہد ے سے ہٹایا جائے ،چارحلقوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے،آئندہ الیکشن بائیو میٹرک سسٹم اور تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیا جائے ،عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ
پیر 2 فروری 2015 22:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے اور ملک میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ این اے122 کے فیصلے آنے تک سپیکر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹایا جائے ،سینٹ الیکشن کی ووٹنگ کو اوپن ہونا چاہیے ،2 کروڑ ووٹ کی قیمت لگنا افسوس ناک ہے ،تحریک انصاف سینٹ الیکشن ووٹنگ اوپن کر کے دکھائے گی،حکومت نے انصاف کے دروازے بند کئے تو سڑکوں پر نکلیں گے،الیکشن کمیشن چارحلقوں پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے جبکہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے عمران خان کے تحفظات کی تائید کی۔
پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کی ہے ملاقات میں عام انتخابات2013 میں ہونے والی دھاندلی،الیکشن ٹریبونل میں جاری زیر التواء کیسز،این اے122 میں ہونے والی دھاندلی ،لوکل کمیشن پر تحفظات اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے امور زیر غور آئے اور عمران خان نے الیکشن کمشنر کو اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.