تائیوان میں مسافر طیارے کی دریامیں کریش لینڈنگ، کم ازکم دوافراد جاں بحق

بدھ 4 فروری 2015 10:50

تائیوان میں مسافر طیارے کی دریامیں کریش لینڈنگ، کم ازکم دوافراد جاں ..

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء)تائیوان میں ٹرانزایشیاءایئرویز کے طیارے کی پل سے ٹکرکے بعد دریا میں ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جہاز میں عملے سمیت 58مسافرسوار تھے ۔ تائی پے کی ضلعی حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ جہاز نے دریامیں کریش لینڈنگ سے قبل ایک بلند کو ٹکرماری تھی،مسافروں میں سے کم ازکم دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق بیشترزخمیوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تاہم 20کے قریب افرادتاحال جہازمیں پھنسے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمرے کی جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک سڑک کے عین اوپر جہاز نیچے کی طرف آیا اور پل کی دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے جہاز کاایک پرتباہ ہوگیا اور مسافرطیارہ پل کے فوری بعد دریامیں جابیٹھا۔ بتایاگیاہے کہ طیارے نے تائی پے کے سانگشن ایئرپورٹ سے جنوب مشرقی چین کے ساحلی علاقے میں واقع کن من ایئرپورٹ کے لیے اڑان بھری تھی اور کریش لینڈنگ کے فوری بعد جہاز کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیااور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق جہاز فرانس کا بنایاگیااے ٹی آر 72تھا۔