پنجاب :غیر قانونی مقیم 455 غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 فروری 2015 11:03

پنجاب :غیر قانونی مقیم 455 غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم 455 غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام افراد کے کوائف جمع کئے جائیں جو اس ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور ان کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو اس حوالے سے مختلف ذرائع سے ایسے شواہد ملے تھے کہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں میں غیر ملکی افراد ملوث ہیں ، ان میں سے کچھ افراد ایسے تھے جن کے پاکستان میں ویزوں کی مدت ختم ہوچکی تھی ، حکومت نے ایسے تمام افراد کے کوائف جمع کر لئے ہیں اور بہت جلد انہیں ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا جائے گا ۔ ایسے افراد کئی تعلیمی اداروں اور مدارس میں مقیم ہیں ۔ صوبائی وزیر داخلہ نے اس حوالے سے اپنی وزارت کو تیاریاں تیز کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :