اپنے ہی خون نے دغا دیا ہے

بدھ 4 فروری 2015 11:13

اپنے ہی خون نے  دغا دیا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء)ایکسیٹر کراؤن کورٹ (Exeter Crown Court.) میں چلنے والے ایک مقدمے کے دوران بیٹے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی نے اپنی ماں کے 38 ہزار پاؤنڈ چرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 93 سالہ مسز سنیلنگ (Mrs Snelling) نے بڑھاپے کی وجہ سے اپنے معاشی معاملات اپنے 67 سالہ بیٹے ڈریک سنیلنگ (Derek Snelling) کے سپرد کر دئیے۔ڈریک 2007 سے 2013 کے درمیان اپنی ماں کے اکاؤنٹ سے بغیر اسے بتائے رقم نکالتا رہا۔

ڈریک نے نہ صرف اپنی ماں کو دھوکہ دیتے ہوئے اس کی رقم چوری کہ بلکہ اپنے پوتے کے 1000 پاونڈ بھی نکال لیے۔ ڈریک نے یہ ساری رقم سیروتفریح میں اڑا دی۔ اس کی سیر و تفریح سے اس کے بیٹوں اور پوتوں کو شک ہوا کہ آخر ڈریک کے پاس رقم آئی کہاں سے ہے۔جب وہ مسزسنیلنگ کے ساتھ بنک گئے تو معلوم ہوا کہ وہاں اس کی ماں کے 38 ہزار پاؤنڈ کم ہیں جو اس نے اپنے پوتوں اور پڑپوتوں کے لیے سنبھال کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

مسزسنیلنگ نے پولیس کواپریل 2013 میں ایک انٹرویو ریکارڈ کرایا جس میں اس نے کہا کہ اس کی رقم اس کے بیٹے نے اپنے بل جمع کرانے کے لیے استعمال کی ہے۔2013 کے ستمبر میں ہی مسز سنیلنگ وفات پا گئیں۔ مقدمے کے دوسرے دن کی کاروائی میں جب پولیس نے عدالت میں ڈریک کی ماں کا بیان پیش کیا تو ڈریک سے اسے دیکھ کر اعتراف جرم کر لیا۔