پالتوجانوروں کی ائیر لائن میں خوش آمدید

بدھ 4 فروری 2015 11:13

پالتوجانوروں کی ائیر لائن میں خوش آمدید

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء)دنیا کے بہت سے ممالک میں انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ حیوانی حقوق کے لیے بھی زور شور سے کام ہو رہا ہے۔ امریکہ انہی ممالک میں سے ایک ہے۔حیوانوں کی سفری تکالیف کا احساس کر کے نیویارک کے جے ایف کینڈی ائیرپورٹ پر48 ملین ڈالر کی لاگت سے دنیا کا پہلا پالتو جانوروں کا ٹرمینل بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

178،000 مربع فٹ کے اس ٹرمینل پر کتوں کے گھر، چڑیا خانے اور جانوروں کی طبی امداد کی سہولیات میسر ہونگی۔

اس ٹرمینل کا نام دی آرک (The Ark) رکھا جائے گا۔امید ہے کہ اسے 2016 کی ابتدا میں “مسافروں” کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ٹرمینل کے لیے زمین 30 سالہ لیز پر حاصل کی گئی ہے۔اس کی تعمیر میں 110 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔30 سال کے دوران اس ٹرمینل سے 108 ملین ڈالر کے منافع کی توقع ہے۔اس ٹرمینل کی تعمیر میں چھوٹے اور بڑے ہر طرح کے جانوروں کی سہولت کا خیال رکھا جا رہاہے۔