پانچ سالہ بہادر بچی کے حوصلے نے اس کی ماں کی جان بچا لی

بدھ 4 فروری 2015 11:16

پانچ سالہ بہادر بچی کے حوصلے نے اس کی ماں کی جان بچا لی

واروکشائر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء)بچوں کو ہنگامی حالت کے حوالے سے تربیت دینا کتنا سود مند ہوتا ہے اس کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے جس میں ایک 5 سالہ بچی نے صرف کال کر کے اپنی ماں کی جان بچا لی۔ رگبی، واروکشائر کے علاقے سے ریسکو ذرائع کو مدد کی کال موصول ہوئی، فون کال پر پانچ سالہ بچی سینا ایڈرلے (Sienna Adderley) نے روتے ہوئے مگر تحمل کے ساتھ آپریٹر کو بتایا کہ اس کی ماں فرش پر گر گئی ہے۔

آپریٹر نے اس سے بات چیت کےد وران کی اس کے گھر پر مدد بھیجی جس کے بعد اس کی ماں کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ سینا ٹی وی دیکھ رہی تھی کہ اس کی ماں کچن کے فرش پر گر گئی، بچی نے پہلے اپنے باپ کو فون ملانے کی کوشش کی، جواب موصول نہ ہونے پر اس نے ریسکو 999 پر کال کی۔

(جاری ہے)

آپریٹر سے بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس کی ماں فرش پر گر گئی ہے اور اب تڑپ رہی ہے۔

ریسکو نے اس کے گھر پولیس بھیج کر اس کی ماں کو طبی امداد دی۔ اس دوران اس بچی نے اپنے دو سالہ چھوٹے بھائی کو بھی سنبھالا۔آپریٹر سے بات کرتے ہوئے بچی نے بتایا تھا کہ اگر پولیس آ گئی تو وہ دروازہ نہیں کھول سکے گی جس پر پولیس کو گھر کا مرکزی دروازہ توڑنا پڑا۔ جسے بعد میں علاقے میں رہنے والوں کے تعاون سے 900 پاؤنڈ میں تبدیل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ بچی کی ماں مسز ایڈرلے کو مرگی کا دورہ پڑا تھا تاہم حتمی طور پر اس کی تشخیص نہیں ہو سکی۔

سینا ایڈرلے نے بعد میں بتایا کہ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کہاں رہتی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے اپنے دوسالہ چھوٹے بھائی کی دیکھ بھال بھی کی۔اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ رہ رہی تھی مگر خوف زدہ نہیں ہوئی۔جب پولیس اندر آئی تو ایک لیڈی پولیس آفیسر اسے اس کے کمرے میں لے گئی جہاں وہ کھلونوں سے کھیلے جبکہ دوسرے لوگ اس کی ممی کو دیکھتے رہے۔ بچی کا کہنا ہے کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ بہت بہادر ہے جسے سن کر اسے اچھا لگ رہا ہے۔اس نے کہا “میں خوش ہوں کہ میں نے اپنی ممی کی مدد کی، کیونکہ میں اس سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں”