عامر خان کو ہارورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دینے کیلئے مدعوکرلیاگیا

بدھ 4 فروری 2015 11:34

عامر خان کو ہارورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دینے کیلئے مدعوکرلیاگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء)مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان کو ہاروڈ یونیورسٹی میں پی کے پر طالب علموں کو لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔عامر خان نے نئی فلم پی کے کے ذریعے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فلم اب تک باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ چین میں اسے چینی زبان میں ڈب کر کے پیش کیا جارہا ہے۔ امریکی یونیورسٹی ہاروڈ نے بھی عامر خان کو مدعو کیا ہے جہاں وہ طالب علموں کو فلم کے متعلق لیکچر دیں گے اور بتائیں گے کہ اس مووی میں درحقیقت کیا پیغام دیا گیا ہے۔