کترینہ کیف رنبیر کپور کی جاسوسی کرنے لگی

بدھ 4 فروری 2015 11:43

کترینہ کیف رنبیر کپور کی جاسوسی کرنے لگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے دیرینہ دوست رنبیر کپور کی جاسوسی کرنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اپنی نئی فلم ”فتور “ کی عکسبندی میں مصروف تھیں کہ انہیں خبر ملی کہ ان کے دیرینہ دوست رنبیر کپور نئی دلی میں ”تماشا“ کی شوٹنگ کرارہے ہیں اور ان کے مدمقابل کوئی اور نہیں بلکہ دیپیکا پدوکون ہیں، بس پھر کیا تھا باربی ڈول کے اندر کی شکی عورت جاگ اٹھی اور اپنی فلم کی شوٹنگ منسوخ کراکر نئی دلی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رنبیر کپور بالی ووڈ کی باربی ڈول سے دوستی کی پینگیں بڑھانے سے قبل کئی برس تک دیپیکا پڈوکون کی زلفوں کے اسیر تھے۔ دونوں ستاروں کے درمیان اس قدر والہانہ محبت تھی کہ دیپیکا نے اپنی گردن پر رنیبر کے نام کا ٹیٹو تک بنوا لیا تھا۔