جوان ہوتے ہی کرکٹ میں نام بنانے کا سوچ لیا تھا ‘ نئی گیند کے استعمال پر مدد کیلئے راشد لطیف کا ممنون ہوں ‘ سہیل خان

بدھ 4 فروری 2015 11:46

جوان ہوتے ہی کرکٹ میں نام بنانے کا سوچ لیا تھا ‘ نئی گیند کے استعمال ..

نیپئر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر سہیل خان نے کہاہے کہ جوان ہوتے ہی کرکٹ میں نام بنانے کا سوچ لیا تھا ‘ نئی گیند کے استعمال پر مدد کیلئے راشد لطیف کا ممنون ہوں ‘ کبھی ہمت نہیں ہاری ‘ وارنر اور ویرات کوہلی کو تیز ترین بولنگ سے آؤٹ کر کے ٹیم کیلئے وکٹیں لینا چاہتا ہوں ۔ ایک انٹرویومیں سہیل خان نے کہاکہ میں اس خواہش کے ساتھ نوجوان ہوا تھا کہ کرکٹ میں اپنا نام بناؤں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس کھیلنے کیلے کسی قسم کی سہولیات جیسے گراؤنڈ یا جم وغیرہ کچھ میسر نہیں تھا تو کسی نے مجھے مشورہ دیا کہ اگر میں پتھروں کو طویل فاصلے تک پھینکوں تو میں تیز رفتاری سے باؤلنگ کیلئے اپنے مسلز بناسکتا ہوں۔اپنے آبائی علاقے کے چشموں اور دریاؤں میں تیراکی کو معمول بنالینے سے بھی سہیل کو اپنا جسم بنانے میں مزید مدد ملی۔

(جاری ہے)

اس وقت ایک رشتے دار نے سہیل خان کو کہا کہ وہ کراچی جاکر ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں اپنی قسمت آزمائے جہاں راشد لطیف کی نظر فاسٹ باؤلر پر پڑی اور وہ اسے اپنی اکیڈمی میں لے گئے۔سہیل خان نے بتایا کہ میں راشد لطیف کا ممنون ہو کیونکہ انہوں نے مجھے بتایا کہ کس طرح نئی گیند کو استعمال کیا جانا چاہئے اور فاسٹ باؤلر کو کس طرح مختلف ٹرکس کو آزمانا چاہئے، میں آج جو بھی ہوں وہ ان کی بدولت ہوں انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اب میں ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں اور اپنا تاثر قائم کرنا چاہتا ہوں۔ اب چاہے ویرات کوہلی ہو یا ڈیوڈ وارنر ‘ میں تیز ترین باؤلنگ کرکے اپنی ٹیم کیلئے وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :