پاکستانی ٹیم 22 ویں فجر انٹرنیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10 فروری کو ایران روانہ ہو گی

بدھ 4 فروری 2015 11:48

پاکستانی ٹیم 22 ویں فجر انٹرنیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان 11 رکنی قومی ٹیم 22ویں فجر انٹرنیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10 فروری کو ایران روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ظفر کے مطابق چیمپئن شپ 12 سے 13 فروری تک ایران کے شہر تہران میں کھیلی جائے گی جس میں 8 کھلاڑی این حسین، سمیع اللہ، محمد جعفر، محمد اکرم، محبوب علی، محمد نواز، محمد ساجد اور سمیرا طیبہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ 3 آفیشلز بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :