تائیوان ‘ مسافر طیارے نے دریا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران 9 افراد ہلاک ‘ دس زخمی ‘ سترہ کو زندہ نکال لیا گیا

بدھ 4 فروری 2015 12:09

تائیوان ‘ مسافر طیارے نے دریا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران 9 افراد ہلاک ..

تائی پے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) تائیوان میں مسافر طیارے نے دریا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دار الحکومت تائی پے میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مقامی ائیر لائن ٹرنس ایشیاء کا (ATR 72-600) تھاجس میں عملے سمیت 58 افراد سوار تھے۔طیارہ اندرون ملک ہی پروز پر تھا جب وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق طیارہ مکمل طور پر دریا کے پانی میں ڈوب چکا ہے جس سے مسافروں اور عملے کے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکارطیارے میں موجود مسافروں کو باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہو ئے ‘حادثے میں 10افراد زخمی ہوئے جبکہ 17 افراد کو باہر نکال لیا گیا۔طیارے میں سوار 31 افراد کا تعلق چین سے تھا جو کہ سیاحت کی غرض سے تائیوان آئے تھے۔طیارہ حادثے سے تھوڑی دیر قبل ہی سنگ شان ایئر پورٹ سے اڑا تھا جبکہ اس کو کن من جزیرے جانا تھا مگر وہ پروز کے فوری بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔اس سے پہلے اسی ہوائی کمپنی کا طیارہ گزشتہ برس بھی حادثہ کا شکار ہوا تھا جس میں 48 کے قریب مسافر مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :