ورلڈ کپ میں بھارت سے کیسے جیتنا ہے؟، گرین شرٹس کو ماہر نفسیات کی تجاویز

بدھ 4 فروری 2015 12:23

ورلڈ کپ میں بھارت سے کیسے جیتنا ہے؟، گرین شرٹس کو ماہر نفسیات کی تجاویز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) ورلڈ کپ 2015ء کے سب سے بڑے مقابلے جس میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے جوں جوں وقت قریب آتا جا رہا ہے کرکٹرز کے ساتھ ساتھ شائقین کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ گرین شرٹس اس گرینڈ مقابلے کے لئے خود کو اعصابی طور پر کس طرح مضبوط کرسکتے اس کے لئے ماہر نفسیات ڈاکٹر حنا حق نے چند تجاویز دی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہر نفسیات کے بقول چونکہ یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے ہوم گراؤنڈ کے بجائے نیوٹرل مقام پر ہو رہا ہے اس پلیئرز کو ایک دورے پر کوئی نفسیاتی برتری حاصل نہیں ہو گی کیونکہ کراؤڈ میں دونوں ٹیموں کے حامی ہوں گے اور دونوں ٹیموں کے سپورٹر گراؤنڈ میں موجود ہوں گے۔ حنا حق نے مشورہ دیا کہ کھلاڑی کراؤاڈ کا پریشر بالکل نہ لیں اور صرف اپنا قدرتی کھیل پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :