وزیراعظم سے ملاقات ہوگئی تو ہاکی فیڈریشن کی مالی معاملات حال ہوجائینگے، رانا مجاہد

بدھ 4 فروری 2015 12:43

وزیراعظم سے ملاقات ہوگئی تو ہاکی فیڈریشن کی مالی معاملات حال ہوجائینگے، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپئن رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے ملاقات کیلئے گیارہ فروری کی تاریخ دی ہے اگر ملاقات ہوگئی تو قوی امکان ہے کہ ہاکی فیڈریشن کی مالی معاملات حال ہوجائینگے، قومی ٹیم اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں ضرور شرکت کریگی۔

تاہم اذلان شاہ کپ اور دورہ آسٹریلیا حکومتی گرانٹ سے مشروط ہے۔ کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف 2016کے ریو ڈی جنیرو اولمپکس ہیں،ہم جولائی2015میں بلجیم میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے اور اولمپکس میں رسائی بھی حاصل کرینگے۔ قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فوراً بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں ہوگا جس میں صرف33کھلاڑیوں کو شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم گولڈ کپ میں چیئرمین اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھیں گے اور قومی ٹیم کے کیمپ کیلئے کھلاڑی منتخب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے چین کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور چینی ہاکی حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :