میچ فکسنگ سکینڈل،جاپانی فٹبال ٹیم کے کوچ کی برطرفی کا اعلان

بدھ 4 فروری 2015 12:43

میچ فکسنگ سکینڈل،جاپانی فٹبال ٹیم کے کوچ کی برطرفی کا اعلان

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) جاپان کے فٹبال حکام نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے کوچ ژاوےئر اگیورے کو سپین میں ان کے گزشتہ عہدے سے متعلق میچ فکسنگ دعوؤں پر برطرف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کیونیا ڈیانی نے قومی ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں ایسے خطرات سے بچنا چاہئے،جن سے ورلڈ کپ ایشیاء کوالیفائرز پر اثر پڑ سکتا ہے۔ہمیں اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ اس وقت کوچ اگیورے کے ساتھ معاہدے کو ختم کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :