پاکستان کروز میزائل اور کلوز رینج جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھ سکتا ہے‘ امریکہ
بدھ 4 فروری 2015 12:54
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کروز میزائل اور کلوز رینج کیساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھ سکتا ہے تاکہ بیلسٹک میزائل نظام کو آگے بڑھایا جاسکے تاکہ بیلسٹک میزائل نظام کو آگے بڑھایا جاسکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ونسٹ آرسٹیورٹ نے عالمی خطرے کے حوالے سے آرمڈ سروسز کمیٹی کے اراکین کو سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوہری نظام کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نئے ڈیلیوری سسٹم کی تیاری جاری رکھے گا جس میں کروز میزائل اور جنگی نوعیت کے جوہری ہتھیار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج فاٹا اور خیبر پختونخواہ صوبے میں تعینات ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آرمی نے کافی زیاد ایریا کلیئر کرالیا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آرمی 2015ء میں باقی علاقہ انتہاء پسندوں سے کلیئر کرالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد آرمی نے ٹی ٹی پی قیادت اور اس کے جنگجوؤں کیخلاف زمینی اور فضائی حملے تیز کردیئے اور حکومت بھی دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیراء ہے جس میں فوجی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے اندرونی خطرات کا سامنا رہے گا اور آئی ایس آئی ایس (داعش) بارے بھی پاکستان کو تشویش ہے۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ افغان نیشنل سکیورٹی فورس کابل میں استحکام برقرار رکھے گی تاہم القاعدہ اور طالبان اتحادی افواج کی کمی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.