فارمولا ون ٹیسٹنگ ، برازیلین سٹار فیلپ نسر کی حریف کھلاڑیوں پر برتری

بدھ 4 فروری 2015 12:55

فارمولا ون ٹیسٹنگ ، برازیلین سٹار فیلپ نسر کی حریف کھلاڑیوں پر برتری

سپین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) برازیلین فیلپ نسر نے فارمولا ون ٹیسٹنگ کے تیسرے روز سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سپین کے جیریز انٹرنیشنل فارمولا ون سرکٹ پر ٹیسٹنگ ایونٹ کے تیسرے روز ڈرائیورز نے جیت کے لیے خوب زور لگایا۔

(جاری ہے)

سیزن کی پہلی فارمولا ون ریس کے ٹیسٹنگ ایونٹ میں ساؤبر ٹیم کے فیلپ نسر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ برازیلین ڈرائیور مقررہ فاصلہ 1 منٹ 21 اعشاریہ پانچ چار سیکنڈز میں طے کر کے تیز ترین ڈرائیور قرار پائے۔ فن لینڈ کے کیمی ریکونن کی دوسری اور جرمنی کے نیکو روزبرگ کی تیسری پوزیشن رہی۔