ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں زیادہ رنزبنانے کااعزازجاویدمیاں داد کے پاس ہے ‘ رپورٹ

بدھ 4 فروری 2015 13:02

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں زیادہ رنزبنانے کااعزازجاویدمیاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں زیادہ رنزبنانے کااعزازجاویدمیاں داد کے پاس ہے انہوں نے 1975ء سے 1996ء تک33میچوں کی30اننگزمیں 43.32کی اوسط سے1083رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور103رنزہے۔دوسرے نمبرپرسعیدانور نے1996ء سے 2003ء تک21میچوں کی21اننگزمیں 53.82کی اوسط سے915رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور113رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرانضمام الحق نے 1992ء سے 2007ء تک35میچوں کی33اننگزمیں 23.90کی اوسط سے717رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور81رنزہے۔چوتھے نمبرپررمیض راجہ نے 1987ء سے 1996ء تک16میچوں کی16اننگزمیں 53.84کی اوسط سے700رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور119رنزناٹ آوٴٹ ہے۔پانچویں نمبرپرعمران خان نے 1975ء سے 1992ء تک28میچوں کی24اننگزمیں 35.05کی اوسط سے666رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور102رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :