پہلی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 7 فروری سے چک شہزاد، اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ 4 فروری 2015 14:01

پہلی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 7 فروری سے چک شہزاد، اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 7 فروری سے چک شہزاد، اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب اور اسلام آباد کی دو، دو ٹیمیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر، سندھ، حیدرآباد اور بلوچستان شامل ہیں اور چیمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلی جائے گی اور فائنل میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :