بے نظیر قتل کیس میں گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

بدھ 4 فروری 2015 14:31

بے نظیر قتل کیس میں گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) انسداد دہشتگردی کے خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں گواہوں کی بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے اور پولیس کے افسران کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ ڈی پی اوز اور آئی جی بلوچستان کو ان افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بے نظیر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ان افسران کے پیش نہ ہونے پر خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایف آئی اے اور پولیس کے دو افسران سمیت بلاول ہاوٴس کے گواہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئی گئے ہیں۔ ان میں ایف آئی اے کراچی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر خالد جمیل، ایف آئی اے کراچی کے انسپکٹر نثار جدون، بلاول ہاوٴس کراچی کے گواہ عبد الرزاق میرانی، ایس پی اشفاق انور راجہ جو کہ جعفر آباد بلوچستان میں بچعوٴور ڈی پی او تعینات ہیں ، اور ایس ایس پی جاوید خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمے کی سماعت کو 9 فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بے نظیر کا قتل 27 دسمبر 2007ء کو ہوا تھا جس کے بعد اس کیس کی سماعت شروع ہو گئی تھی اور اب سات سال کے بعد قتل میں ملوث مجرمان پر فرد جرم عائد کیے جانے اور گواہوں کے بیانات قلم بند کروانے کے علاوہ اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کی ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :