آف اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی بائیو مکینکس رپورٹ کل آنے کا امکان

بدھ 4 فروری 2015 14:55

آف اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی بائیو مکینکس رپورٹ کل آنے کا امکان

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی بائیو مکینکس رپورٹ کل جمعرات کو آنے کا امکان ہے ۔سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ 24جنوری کو چنئی میں ہوا۔

(جاری ہے)

طریقہ کار کے مطابق 14روز میں رپورٹ آئی سی سی کو موصول ہوگی جو ہوم بورڈ کو نتائج سے آگاہ کرے گا ۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریارکا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی رپورٹ کل جمعرات سامنے آئے گی لیکن اجمل کی اسپیشل ڈیلیوری ”دوسرا“ پر اب بھی خدشات ہیں ۔ البتہ ان کی پرانی ڈیلیوریز اور نئی ورائٹی کیرم بال اور سیم اپ کے بارے میں امید ہے کہ وہ کلیئر ہو جائیں گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ری ماڈل باؤلنگ ایکشن کو موثر بنانے کے لیے سعید اجمل کو مزید محنت کرنا ہو گی ۔