یوتھ گیمز ، پشاور ریجن سائیکلنگ کھلاڑیوں کا اعلان

بدھ 4 فروری 2015 15:03

یوتھ گیمز ، پشاور ریجن سائیکلنگ کھلاڑیوں کا اعلان

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں پشاور ریجن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ٹرائلز مکمل ، ٹرائلز میں نوشہرہ ، چارسدہ اور پشاور ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، خیبرپختونخواسا ئیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نثار احمد کے مطابق پندرہ فروری سے منعقدہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کیلئے پشاور ریجن سائیکلنگ کے ٹرائلزنادرن بائے پاس پشاور پر منعقدہوئے جس میں تینوں ڈسٹرک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے چالیس کلومیٹر رود رئیس میں حصہ لیا جس میں محسن نے پہلی ،اویس نے دوسری ،عابد نے تیسری ،خالد نے چوتھی ، اعجاز نے پانچوین اور فرمان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جو کہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز میں پشاور ریجن کی نمائندگی کرینگے ، جبکہ آفیشلز میں تیمور، ذیشان اور کوچ سرمد شہباب شامل ہیں ، انہوں نے بتایا کہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز میں خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور سیکرٹری نثار احمد کی نگرانی میں سائیکلنگ ایونگ سترہ فروری کو نادرن بائے پاس روڈ پر منعقد ہوگی جس میں تمام ریجن کے کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :