یوتھ گیمز، کراٹے ٹرائلز کل قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے

بدھ 4 فروری 2015 15:04

یوتھ گیمز، کراٹے ٹرائلز کل قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) انٹر ریجنل یوتھ گیمز میں کراٹے ٹورنامنٹ کیلئے پشاور ریجن کے ٹرائلز کل بروز جمعہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد کئے جائینگے ،خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور کے مطابق ٹرائلز خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی کوالیفائید کوچز لینگے جن میں تمام رجسٹرڈ کلب کے انڈر25 کھلاڑی شرکت کرسکتے ہین ، ٹرائلز 6 فروری کو قیوم سپورٹس کمپلیکس شام پانچ بجے ہونگے جس میں پشاور ، نوشہرہ اور چارسدہ ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہین ، ٹرائلز کمیٹی میں شاہ فیصل ، تحسین الله ، سرفراز احمد اور فضل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جو کہ پشاو رریجنل کیلئے میرٹ کے بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کریگی ۔