فاسٹ باؤلر محمد عامر کا شوکت خانم ہسپتال کا دورہ

بدھ 4 فروری 2015 16:41

فاسٹ باؤلر محمد عامر کا شوکت خانم ہسپتال کا دورہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور ٹیم میں موجود خامیوں کو دور کرکے ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے،میں نے اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے اور میرا پہلا میچ9 مارچ کو ہوگا۔ بدھ کے روزکینسر کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ کیا ،مریض بچوں کی عیادت کی اور تحائف دیئے اور کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان کو تحائف دیئے بعد ازاں شوکت خانم ہسپتال کے کرکٹ گراؤنڈ بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ آج کینسر کا عالمی دن ہے اس لئے کینسر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ دن گزار رہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ آج یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی اور بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اچھا لگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہورلڈ کپ میں بہت سے سینئر کھلاڑی حصہ نہیں لے رہے اور ٹیم کا بیلنس خراب ہوگیا ہے اس بارے میں ٹیم مینجمنٹ کو سوچنا چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے میرا پہلا میچ 9 مارچ کو ہوگا ،انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں کہا کہ سپورٹس مین کا کام اپنے آپ کو فٹ رکھنا ہے ،ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ کس نے میرے خلاف درخواست دائر کی ہے