سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ کل متوقع

بدھ 4 فروری 2015 16:41

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ کل متوقع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)آف اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی بائیو مکینکس رپورٹ کل آنے کا امکان ہے۔سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ 24 جنوری کو چنئی میں ہوا۔ طریقہ کار کے مطابق 14 روز میں رپورٹ آئیسی سی کو موصول ہوگی جو ہوم بورڈ کو نتائج سے آگاہ کرے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریارکا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی رپورٹ آج سامنے آئے گی لیکن اجمل کی اسپیشل ڈیلیوری "دوسرا"پر اب بھی خدشات ہیں۔ البتہ ان کی پرانی ڈیلیوریز اور نئی ورائٹی کیرم بال اور سیم اپ کے بارے میں امید ہے کہ وہ کلئیر جائیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ری ماڈل باولنگ ایکشن کو موثر بنانے کے لیے سعید اجمل کو مزید محنت کرنا ہو گی۔