نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

بدھ 4 فروری 2015 16:43

نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی ہے ۔ بتایاگیاہے کہ آسٹریلیامیں قومی ٹیم کل سے ورلڈ کپ 2015ءکے لیے تیاریاں شروع کرے گی جبکہ پیر کو بنگلہ دیش سے پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ نیوزی لینڈ میں پریزیڈنٹ الیون سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم سے بھی ’گرین شرٹس‘کو شکست ہوئی تھی جس کے بعدشکست خوردہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی ہے اورجنید خان کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیے گئے بلاول بھٹی کی ورلڈ کپ سکواڈمیں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز دینے کابرترین ریکارڈاُنہوں نے اپنے نام کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :