پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادروں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی

بدھ 4 فروری 2015 16:59

پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادروں میں غیر نصابی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادروں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ۔ذرائع محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کسی بھی تعلیمی ادارے میں اسپورٹس گالا، فن فیئر یا مینا بازار جیسے پروگرام منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملوں کے خدشات کے باعث اس طرح کے پروگراموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔دوسری طرف ہایئر ایجوکیشن کے کالجوں میں چار ہزارلیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور پروفیسرز بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :