خانیوال، گھر کے صحن سے نوجوان بیٹے کی نعش برآمد

بدھ 4 فروری 2015 17:13

خانیوال، گھر کے صحن سے نوجوان بیٹے کی نعش برآمد

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) گھر کے صحن سے نوجوان بیٹے کی نعش برآمد ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چکنمبر 91-A/10R کے رہائشی نذر حسین کا 23 سالہ بیٹا اللہ دتہ جسکا گھر والوں کے مطابق گزشتہ پانچ چھ سال سے ذہنی توازن درست نہ تھا اور وہ اکثر کہا کرتا تھا کہ وہ اپنی والدہ کو گھر میں کھودے ہوئے گڑ ھے میں دفن کرئے گا جس پر اس کا اکثر بھائی راشد اور دیگرگھر والوں سے جھگڑارہتاتھا۔

اور تین روز قبل بھی راشد اور اسکے مقتول بھائی کا اسی بات پر جھگڑاہواتھا۔گزشتہ سے پیوستہ روز اسکی والدہ تسلیم اختر زوجہ نذر حسین اپنے داماد کے گھر نزدیکی گاون فرید کوٹ گئی تو مقتول اللہ دتہ گھر میں موجود تھا مگر گزشتہ روز وہ واپس گھر آئی تو اپنے بیٹے اللہ دتہ کو نہ پا کر اسے تشویش لاحق ہوئیاور اس نے اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی اور اس سلسلہ میں استخارہ بھی کروایا اور گھر واپس آکر اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی تو اسے شک گذرا کہ وہی گڑھا جس میں اس کا مقتول بیٹا اسے دفن کرنے کی باتیں کرتا تھا بھی تازہ بھرا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر اس نے اپنے بیٹے کو اس جگہ کو کسی سے کھودنے کو کہا ابھی ٹھوڑی سی کھودای ہی کی تھی کہ راشد کسی سمت موقع سے فرار ہوگیا جس پر اس کی والدہ تسلیم اختر نے ڈی ایس صدر زنیرا نور کو اطلاع کی جسڈی ایس پی صدر نے پولیس تھانہ صدر خانیوال کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اللہ دتی کی نعش چھ فٹ گہرے گڑھے سے نکال لی۔اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارتر ہسپتال خانوال منتقل کردی ہے ۔پولیس تھان صدر کے مطابق اللہ دتہ کی جسم کے کسی بھی حصہ پر بظاہر کوئی بھی زخم کا نشان نہ ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہونگ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔