جنوبی افریقہ ،نوجوان کی تدفین کے دوران متعدد افرد قبر میں گر گئے

بدھ 4 فروری 2015 18:30

جنوبی افریقہ ،نوجوان کی تدفین کے دوران متعدد افرد قبر میں گر گئے

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وسطی جنوبی افریقہ کے شہر بیتھلہم میں ایک چرچ منسٹر ، انڈرٹیکر اور متعدد سوگواران ایک نوجوان کی تدفین کے دوران قبر میں گر گئے ۔یہ بات مقامی میڈیا نے بتائی ۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد نے افریقنز جریدہ وولکس بلد کو بتایا کہ تابوت کو قبر میں اتارنے کے فوری بعد تدفین کے کناروں پر ایک لکڑی کا تختہ گر گیا جس سے میت قبر میں اتارنے والے قبر میں گر گئے اس کے بعد منسٹر پھسل گیا اور قبر میں گر گیا جس کے بعد کئی دوسرے شریک جنازہ بھی گر گئے ۔

ایک نامعلوم عینی شاہد کے مطابق انڈر ٹیکر تابوت کے اوپر گر گیا اس کے بازو پر چوٹ آئی ، جس کے بعد وزیر انڈر ٹیکر کے اوپر گر گیا ، اس کے فوری بعد چار یا پانچ افراد بھی فوری طور پر گر گئے ،سوگواران نے انہیں قبر سے باہر نکالا ۔انڈر ٹیکر نے جریدے کو اس واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم اس نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :