Live Updates

عمران خان نے دل توڑا تو کیا۔ سابق سیکرٹری بار کونسل شکر گڑھ نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کردی

بدھ 4 فروری 2015 18:36

عمران خان نے دل توڑا تو کیا۔ سابق سیکرٹری بار کونسل شکر گڑھ نے اداکارہ ..

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) عمران خان نے دل توڑا تو کیا۔ سابق سیکرٹری بار کونسل شکر گڑھ نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان سابق سیکرٹری جنرل بار کونسل شکر گڑھ چوہدری ریاض احمد گڈ ایڈووکیٹ نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکارہ میرا سے انسانی ہمدرد ی کے تحت شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ شادی کے بعد میرا کو خوش رکھنے کی کوشس کریں گے۔

(جاری ہے)

56 سالہ ایڈووکیٹ چوہدری ریاض احمد گڈ نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ میری پہلی شریک حیات وفات پا چکی ہے شہرت‘ دولت اور عزت الله تعالیٰ کا دیا ہوا سب کچھ میرے پاس ہے میں اداکارہ میرا کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنا چاہتا ہوں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر میرا مجھ سے شادی کرنے پررضا مند ہوجاتی ہے تو یہ بات شکر گرھ کے عوام کیلئے 2015 ء کی سب سے بڑی خوشخبری ہوگی۔ اس موقع پرچوہدری شکیل ایڈووکیٹ‘ چوہدری یاسر نثار ایڈووکیٹ‘ چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ ‘ معروف کشمیری رہنماء بشیر احمد قادری و دیگر ساتھی وکلاء بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :