سلیمان تاثیر قتل کیس کی سماعت ، ہائی کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت اقدامات،

پولیس افسران عدالت عالیہ کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیتے رہے،پولیس اہلکارون کو احکامات جاری کرتے رہے

بدھ 4 فروری 2015 18:48

سلیمان تاثیر قتل کیس کی سماعت ، ہائی کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت اقدامات،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ہائی کورٹ مین سابق گورنر پنجاب سلیمان تاثیر قتل کیس کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورتی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے سینکڑوں کار کن ممتاز قادری کے حق میں ریلیاں لے کر عدالت کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اہل سنت و الجماعت کے کارکن ممتاز قادری کے حق میں رہائی کیلئے نعرے بازی بھی کرتے رہے اور پلے کارد بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ پولیس نے عدالت عالیہ کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا تھا اور پولیس کے کئی اہلکار عدالت کے ارد گرد عمارتوں پر بھی سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے تھے۔

کیس کی سماعت کے بعد ممتاز قادری کے حق میں نعرے بازی کرنے والے کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس افسران عدالت عالیہ کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیتے رہے اور پولیس اہلکارون کو احکامات جاری کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :