جڑانوالہ،چوہدریوں نے چارہ چوری کاٹنے کے جرم میں محنت کش کو موقع پر ہی سزا سناتے ہوئے گولی مار کرقتل کر دیا

بدھ 4 فروری 2015 18:55

جڑانوالہ،چوہدریوں نے چارہ چوری کاٹنے کے جرم میں محنت کش کو موقع پر ..

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) چوہدریوں نے چارہ چوری کاٹنے کے جرم میں گاؤں کے محنت کش کو موقع پر ہی سزا سناتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 72 گ ب کا محنت کش غلام مصطفیٰ گاؤں ہی کے چوہدریوں وقاص اللہ اور الیاس وغیرہ کے کھیتوں سے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اْنہوں نے اْسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔