پونے دو ارب روپے سے نئے انڈر پاس اور سڑک کی تعمیر مکمل کوٹ لکھپت فیروز پور روڈ سے کھاڑک ملتان روڈ تک متبادل روٹ تیار
بدھ 4 فروری 2015 18:57
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پونے دو ارب روپے کی لاگت سے مولانا شوکت علی روڈ جوہر ٹاؤن کو براستہ پنجاب یونیورسٹی و کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن ملتان روڈ سے منسلک کرنے کے لئے 3.4کلومیٹر طویل سڑک اور ٹھوکر نیاز بیگ سے مسلم ٹاؤن کی طرف جانے والی ٹریفک کے لئے نئے فل ڈیپتھ انڈر پاس کی تعمیر مکمل کر لی ہے جسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 1.8کلومیٹر طویل نئی دو رویہ سڑک تعمیر کی گئی ہے جو دونوں طرف سے تین تین لین پر مشتمل ہے ۔ سڑ ک کے دونوں طرف سروس روڈ اور پنجاب یونیورسٹی کی جانب سائیکل ٹریک تعمیر کرنے کے علاوہ اس پر جدیدترین ایل ای ڈی لائٹیں نصب کی گئی ہیں اور بارشی پانی کے نکاس کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
منصوبے کے تحت کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے گزرنے والی دو رویہ سڑک کی توسیع و بحالی کا کام کرنے کے علاوہ کھاڑک نالے پر تین نئے پل بھی تعمیر کئے گئے ہیں ۔
اس پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقے میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی ۔ بالخصوص بھیکے وال موڑ اور کیمپس پل پر ٹریفک کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ۔ یہ سڑک کوٹ لکھپت فیروز پورروڈ سے ملتان روڈتک جانے کے لئے متباد ل راستے کا کام بھی دے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.