ہائیکورٹ نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم جعلی پیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

بدھ 4 فروری 2015 20:27

ہائیکورٹ نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم جعلی پیر کی درخواست ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم جعلی پیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ غلام رسول کے خلاف زیادتی کا ناجائز مقدمہ درج کیا گیا اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی جرم ثابت نہیں ہوالہٰذاعدالت غلام رسول کو ضمانت پر رہا کرے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دئیے کہ طالبہ کے والدین دم کرانے کے لیے اسے غلام رسول کے پاس لائے جہاں اس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے خود اس حوالے سے بیان دیا جبکہ دیگر شواہد بھی موجود ہیں۔ عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔