داعش ایک حقیقت ہے جو دنیا کے ہر کونے میں موجود ہے، تیزی سے تمام ممالک میں پھیلنے کی کوشش کررہی ہے، رحمن ملک،

بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کی شرائط کو آسان کیا جائے،خصوصی گفتگو

بدھ 4 فروری 2015 21:37

داعش ایک حقیقت ہے جو دنیا کے ہر کونے میں موجود ہے، تیزی سے تمام ممالک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ داعش ایک حقیقت ہے جو دنیا کے ہر کونے میں موجود ہے اور تیزی سے تمام ممالک میں پھیلنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رحمن ملک نے کہا کہ مسلمان بھائی کو مارنے والا بھی کلمہ پڑتا ہے اور مرنے والا بھی کلمہ پڑھتا ہے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ مسلمان کہلانے کے لائق کون ہے یہ داعش کی تعریف ہے داعش کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے فوج وزارت داخلہ اور حساس ادارے ملک بھر میں داعش کے حوالے سے لوگوں کو پکڑ رہے ہیں اور جلد دہشتگردی پر قابو پالیا جائے گا جس سے پاکستان میں دہشتگردی کو روکنے میں مدد ملے گی ایک سوال کے خواب میں سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کی شرائط کو آسان کیا جائے تاکہ اس کا فائدہ عام آدمی کو بھی پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کی سکیورٹی کلیئرنس آسان کی جائے تاکہ یہ وی آئی پی لوگوں تک محدود نہ ہوں بلٹ پروف گاڑیوں کی ٹیکسز میں بھی کمی کی جائے انہوں نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کی شرائط کو آسان کیاجائے اور اس کو صوبوں کے حوالے کیاجائے

متعلقہ عنوان :