پیپلزپارٹی نے سیدہ صغریٰ امام کو دوبارہ سینیٹر بننے کی پیشکش کردی

بدھ 4 فروری 2015 21:57

پیپلزپارٹی نے سیدہ صغریٰ امام کو دوبارہ سینیٹر بننے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سیدہ صغریٰ امام کو دوبارہ سینیٹ کا رکن بنانے کی پیشکش کردی ہے۔ سیدہ صغریٰ امام والدہ سیدہ عابدہ حسین اور والد سید فخر امام سے مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ہائی کمان نے سیدہ صغریٰ امام کا شاندار ریکارڈ دیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سیدہ صغری امام نے اپنے سینٹ کیریئر میں قانون سازی میں بے مثال کام کیا ہے بالخصوص خواتین کے حقوق‘ نجکاری قوانین ‘ خارجہ پالیسی امور وغیرہ شامل ہیں سیدہ صغریٰ امام نے حال ہی میں زنا بالجبر ‘ زیر حراست قتل‘ نجکاری قوانین وغیرہ میں ترامیمی بل لایا ہے۔