2011 میں مصر میں انقلاب لانے والے 230 افراد کو عمر قید کی سزا

بدھ 4 فروری 2015 23:27

2011 میں مصر میں انقلاب لانے والے 230 افراد کو عمر قید کی سزا

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) مصری عدالت نے سال 2011میں صدر حسنی مبارک کی حکومت کی خلاف تحریک چلانے والے 230 افراد کو عمر قید کی سزا ئیں سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ان افراد میں التحریر سکوائر میں احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنماءاحمد دوما بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام افراد پر دوران تحریک سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ مزید 39افراد کو انہی جرائم میں ملوث ہونے کے سبب دس ، دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ سزا پانے والے افراد میں سے اکثر کا تعلق سابق صدر محمد مرُسی کی اسلام پسند جماعت اخوان المسلمین سے ہے۔

متعلقہ عنوان :